• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں خواتین کو متاثر کرنے کیلئے فوجی افسر کا بہروپ بھرنے والا گرفتار

تفتیش کرنے پر اس نے تسلیم کرلیا کہ وہ بہروپیا ہے اور اس نے یونیفارم اور شناختی دستاویزات بذریعہ انٹر نیٹ خریدے تھے۔
تفتیش کرنے پر اس نے تسلیم کرلیا کہ وہ بہروپیا ہے اور اس نے یونیفارم اور شناختی دستاویزات بذریعہ انٹر نیٹ خریدے تھے۔

چینی پولیس نے خواتین کو متاثر کرنے کیلئے خود کو چینی فوج کا سینئر کرنل ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

چند روز قبل چین کے جیانگژی صوبے کی جیان کاؤنٹی پولیس نے ایک بیان جاری کیا کہ انہوں نے فوجی افسر کا روپ دھارنے والے ایک ایک بہروپیے کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ 4 برس سے خود کو آرمی کی راکٹ ڈویژن کا سینئر کرنل ظاہر کر رہا تھا۔ اس شخص کی شناخت صرف ژو کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ شخص کچھ عرصے قبل کورونا ٹیسٹنگ کے لیے ایک طبی مرکز میں آفیشل فوجی یونیفارم پہن کر گیا، اس کی جعلی وردی پر اعلیٰ فوجی افسر کے تمام نشانات لگے تھے۔ 

اس کے پاس حقیقی نظر آنے والے شناختی دستاویزات بھی موجود تھیں، تاہم جب اسٹاف نے ڈیٹا بیس میں اس کا نام چیک کیا تو وہاں اس نام کا کوئی چینی فوجی افسر نہیں پایا گیا جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا۔

جب پولیس نے اس سے تفتیش کی تو وہ انہیں مطمئن نہ کرسکا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید تفتیش کرنے پر اس نے تسلیم کرلیا کہ وہ بہروپیا ہے اور اس نے یونیفارم اور شناختی دستاویزات بذریعہ انٹر نیٹ خریدے تھے، اور اس کا مقصد اپنا وہ خواب پورا کرنا تھا کہ وہ چینی فوج میں اعلیٰ افسر لگے کیونکہ خواتین چینی فوجی افسروں کی جانب زیادہ متوجہ ہوتی ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید