بھارت کا جنگی جنون انتہا کو پہنچ گیا، وزارت دفاع نے لائٹ ٹینکس، اینٹی شپ میزائل اور لانگ رینج گائیڈڈ میزائل خریدنے کیلئے 843 ارب 28 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔
جدید دفاعی سازوسامان خریدنے کی منظوری ڈیفنس ایکوئیزیشن کونسل نے دی جس کے سربراہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہیں۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اسلحہ اور دیگر دفاعی سامان ایسے وقت میں خریدا جا رہا ہے جب چین اور بھارت کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر کشیدگی جاری ہے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تینوں مسلح افواج کیلئے 24 تجاویز کی منظوری دی گئی ہے۔
اس میں بھارتی فوج اور فضائیہ کیلئے 6،6 جبکہ بحریہ کیلئے 10 اور کوسٹ گارڈ کیلئے 2 تجاویز شامل ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق ان 24 بڑی دفاعی خریداریوں پر 84 ہزار، 328 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
نئی تجاویز کے تحت جدید انفنٹری کامبیٹ وہیکل، لائٹ ٹینک، بحریہ کیلئے اینٹی شپ میزائل، ویسلز، نئے میزائل سسٹمز، لانگ رینج گائیڈڈ بم اور جدید آفشور پٹرول ویسلز خریدے جائیں گے۔
بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ تمام دفاعی ساز و سامان اور ہتھیار مقامی ذرائع سے خریدے جائیں گے۔