ارجنٹینا فٹبال ٹیم کی کپتانی جس طرح لیونل میسی کرتے ہیں اسی طرح بھارت میں بھی ایک میسی نام کا ملزم سامنے آیا ہے جو کہ ڈکیت گروپ کا کپتان ہے اور اس کی ٹیم میں 3 دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ ملزم اور اس کے گینگ کو دہلی سے گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ لوگوں کی جیب کاٹنے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے اور ان پر 55 کیسز درج تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گینگ کے سربراہ کی شناخت پنکو میسی عرف اننی میسی کے نام سے ہوئی ہے اور اس پر قتل کا مقدمہ بھی درج ہے۔
رپورٹس کے مطابق گینگ کا سربراہ لیونل میسی سے متاثر تھا اور وہ ماضی میں فٹبال بھی کھیلتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 56 موبائل فون اور دیگر چوری کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔