• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ ریفرنس: سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت منظور

سلیمان شہباز—فائل فوٹو
سلیمان شہباز—فائل فوٹو

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیرِ اعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

لاہور کی احتساب عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 7 جنوری تک منظور کی ہے۔

احتساب عدالت نے سلیمان شہباز کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

دورانِ سماعت جج نے سلیمان شہباز کو ہدایت کی کہ وہ اپنا شناختی کارڈ عدالت میں پیش کریں۔

سلیمان شہباز نے جواب دیا کہ میرے پاس شناختی کارڈ ابھی موجود نہیں ہے، میں معذرت خواہ ہوں، آئندہ شناختی کارڈ لے کر آؤں گا۔

عدالت نے کہا کہ شناختی کارڈ کی آج ضرورت تھی، یہ تو ہر وقت ساتھ ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید