• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی: ن لیگ اور پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گورنر پنجاب کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی جانب سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیے گئے۔

مسلم لیگ ن نے ارکانِ صوبائی اسمبلی کو گورنر ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ اجلاس میں سیاسی صورتِ حال پر حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔

عمران خان نے بھی پارٹی رہنماؤں کو طلب کر لیا

ادھر وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں کو طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان پارٹی رہنماؤں سے موجود سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کریں گے۔

گورنر پنجاب نے وزیرِ اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ شب گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔

گورنر پنجاب کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے آئین کے آرٹیکل 130(7) کے تحت جاری آرڈر میں مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا اس لیے انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جاتا ہے، جبکہ اس آرڈر کے تحت پنجا ب کابینہ بھی تحلیل کی جاتی ہے۔

گورنر پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کو اراکینِ اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔

نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہو گئی، تاہم نوٹیفکیشن کے مطابق نئے وزیرِ اعلیٰ کے آنے تک پرویز الہیٰ بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کام کرتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید