• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے، وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے، پنجاب کے عوام کو مبارک دیتا ہوں، عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا۔

بحالی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ منتخب حکومت پر اندھیرے میں شب خون کی کوشش ناکام ہوگئی، سلیکٹڈ حکومت نے 58 ٹو بی بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا راستہ روک دیا گیا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے، عمران خان کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گورنر کے خلاف صوبائی اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے، قرارداد کی روشنی میں گورنر کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید