سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان شدید ترین سردی کی لپیٹ میں آگیا، کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے متعدد علاقوں میں رات موجودہ سیزن کی سرد ترین رات رہی۔
شہر قائد میں صبح صادق کے وقت درجہ حرارت 11 سے 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10ریکارڈ کیا گیا ہے، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، خانوزئی میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل سے بارش اور برفباری برسانے والے مغربی سسٹم کی شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔