• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، قاتل کی خاتون کو مار کر اس کا بچہ اپنی بیٹی کو دینے کی کوشش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی ریاست آسام میں میاں بیوی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ خاتون کو قتل کر کے اس کے بچے کو اغوا کرنے میں ملوث تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کو قتل کی گئی خاتون کا 10ماہ کا بچہ اپنی بیٹی کو دینے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا جس کی شادی کے بعد کوئی اولاد نہیں ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خاتون کو کام کے بہانے سے بلایا اور اس سے بچہ چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے خاتون کو قتل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو نالے سے برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ چاروں ملزمان کو مقامی عدالت نے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید