• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز— فائل فوٹو
جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز— فائل فوٹو 

پاکستان میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے۔

ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا ہے کہ اس سال بھی کورونا وائرس کا سامنا ہے جبکہ  پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا بھی سامنا رہا ہے۔

اُنہوں نے نئے سال کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نئے سال دنیا میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس منا رہے ہیں، اس موقع پر ویٹی کن میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔


تقریب میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے امن و آشتی کا پیغام دیا گیا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی تقریبات جاری ہیں۔

کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں۔

قومی خبریں سے مزید