رحیم یار خان میں زمیندار کے مبینہ تشدد سے گدھا زخمی ہوگیا۔
گدھے کے مالک نے الزام لگایا ہے کہ گدھا غلطی سے زمیندار کی فصل میں داخل ہوگیا تھا جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لیاقت پور میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گدھے کے مالک نے الزام لگایا ہے کہ گدھا غلطی سے فصل میں چلا گیا تھا جس پر زمیندار نے تیز دھار آلے کے وار کر کے گدھے کو زخمی کردیا۔
مالک کا کہنا ہے کہ معافی مانگنے کے باوجود گدھے پر تشدد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔