لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے سندھ پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی واپسی کے احکامات جاری کردیے گئے۔
ذرائع وزارتِ داخلہ کے مطابق سندھ پولیس کے 2 ہزار اور ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد لائے گئے تھے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر موجود ریت کی بوریوں سے بھرے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر سے 50 فیصد کنٹینرز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون اور اطراف میں موجود کنٹینرز کو آج شام تک ہٹا دیا جائے گا۔