چینی فوج نے تائیوان کے اطراف میں فوجی مشقیں کی ہیں۔
بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چینی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تائیوان کے نزدیک فضائی اور بحری فوجی مشقیں کی ہیں۔
چینی فوج کے مطابق فوجی مشقیں امریکا اور تائیوان کی اشتعال انگیزی کے ردعمل میں کی گئیں۔
اس نے مزید کہا کہ چین اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق چینی فوج نے تائیوان اور امریکا کی اشتعال انگیزی سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔