• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزل روڈ پر دھماکے میں 4 افراد زخمی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار افسوس

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سبزل روڈ پر دھماکے میں 4 افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس کو شہر میں سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید