قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 اپنے نام کرنے والی ارجنٹینا کے مایاناز کھلاڑی لیونل میسی نے ورلڈ کپ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ان کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو خراج تحسین دینے کے لیے منفرد انداز ڈھونڈ نکالا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کے پرستار صرف ارجنٹینا ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں جو اپنے اپنے منفرد طریقوں سے فٹبالر سے محبت کا اظہار اور انہیں شاندار کھیل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ارجنٹینا کے ورلڈ کپ 2022 جیتنے کی خوشی میں کولمبیا کے آرٹسٹس کے ایک گروہ نے لیونل میسی کی سب سے بڑی غبارہ نما جرسی بنا دی۔
غبارہ نما شرٹ بنا کر فٹبال گراؤنڈ میں نصب کر دی۔
کولمبیا کے آرٹسٹس کے اس گروہ کے مطابق یہ غبارہ نما شرٹ ننھے فٹ بالرز کے لئے گراونڈ کا کام کرئے گی، اسی لئے انہوں نے یہ شرٹ فٹ بال گراؤنڈ میں نصب کردی ہے، جہاں بچے اس شرٹ کے اندر فٹ بال کھیل سکیں گے۔
شرٹ کی لمبائی تقریباً 20 میٹر اور چوڑائی 17 میٹر ہے۔ اس جرسی کو اب تک دنیا کی سب سے بڑی جرسی قرار دیا جا رہا ہے۔