• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دھند کے باعث پروازیں متاثر، ٹرینیں تاخیر کا شکار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں دھند کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ایکسپریس ساڑھے 7 گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس 6 گھنٹے اور تیز گام ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملت اور رحمٰن بابا ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے جبکہ کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ قراقرم ایکسپریس، مچھ سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس 4، 4 گھنٹے جبکہ خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

لاہور ایئر پورٹ کی صورتِ حال

دوسری جانب لاہور ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق دمام، مدینہ، جدہ، ابوظبی سے آنے والی پروازوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتارا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون و بیرون ملک جانے والی 5 پروازوں کو اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ استنبول، ابوظبی، مدینہ، کوئٹہ اور جدہ کی پرواز کی روانگی کا مقام لاہور سے اسلام آباد کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید