امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کے پی میں احتساب کمیشن کے چیئرمین نے جذبات میں آکر استعفیٰ دیا،انہیں ڈٹ جانا چاہیے تھا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے الزام لگانے والے 5ارکان اسمبلی اپنے حلقوں کے لیے فنڈز چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ٰکے پی نے سکندر شیرپاؤکو سربراہ بنا کر کمیشن بنادیا،ہم نے دل پر پتھر رکھ کر سکندر شیر پاؤ کا کمیشن قبول کیا، سکندر شیر پاؤپر الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ کے پی میں سو فیصد اصلاح کا عمل مکمل ہو گیا ہے،کے پی میں مجموعی طور پر بہتری آئی ہے،تھانا اور پٹواری کی سطح پر اصلاحات ہوئی ہیں ،مجموعی طور پر کمیشن میں کمی آئی ہے ۔