• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

254ویں کور کمانڈرز کانفرنس، دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق لڑنے کا عزم

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کور کمانڈرز کانفرنس نے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے کا عزم کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 اور 28 دسمبر کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کی۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں عوام کی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے کا عزم کیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کا بھی عزم کیا گیا۔


قومی خبریں سے مزید