لاہور ہائیکورٹ نے نئی فلور ملز کو گندم کی سپلائی پر پابندی کے نوٹیفکیشن کی شق 7 کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے نئی فلور ملز کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا اور سیکرٹری فوڈ کے 19 مئی کے نوٹیفکیشن کی شق 7 کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ نئی لائسنس یافتہ فلور ملز پر پابندی بلا جواز ہے۔
نوٹیفکیشن کا مقصد گندم کی بلا تعطل سپلائی جاری اور قیمتوں کو مستحکم رکھنا تھا اس لیے اس کی شق 7 آئین کے آرٹیکل 25 کے برخلاف ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ نوٹیفکیشن کی شق سات سے فلور ملز نئی اور پرانی میں تقسیم ہوگئی ہیں، یہ عمل آئین کے خلاف ہے۔