کراچی (نیوزڈیسک) بھارتی وزیرِاعظم نریندرا مودی کی والدہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی والدہ احمدآباد کےاسپتال میںداخل ہیں۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی والدہ کی طبیعت سے متعلق بتانا ہے کہ اب وہ سے بہتر ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی والدہ نے رواں سال جون میں اپنی99 ویں سالگرہ منائی تھی۔