اٹک(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر اٹک کے گاؤں ماڑی کنجورمیں صحافی سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ، چیف ایگزیکٹو پنجاب پریسکلب پاکستان ملک ارشد جعفری کو اُنکے ڈرائیور اختر نواز اور گن مین نظام خان کو خاندانی دشمنی کی بناء پر مخالفین نے گھات لگا کر جدید آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتار دیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، ڈی پی او فضل حامد ، ڈ ی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر شبیر خان ، دوتھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ پر علاقہ کو سیل کر دیا اور شواہد اکٹھے کیے، ریسکیو 1122نے لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیں ۔