• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا آنے والے چینی مسافروں کیلئے کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار

چین میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر کورونا وبا کے پھیلنے کی اطلاعات پر امریکا نے چین سے آنے والے مسافروں کیلئے کووڈ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ سے آنے والے مسافروں کو امریکا میں داخلہ سے پہلے اپنا منفی کورونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق چینی مسافروں پر پابندی کا اطلاق 5 جنوری سے ہوگا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات چین میں کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھائے گئے ہیں تاکہ امریکا میں کورونا کیسز کے امکانات کو کم کیا جاسکے۔

خبررساں اداروں کے مطابق کچھ سائنس دانوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ چین کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے سے دنیا بھر میں کورونا کی ایک نئی شکل سامنے آسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید