• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ہیوسٹن ہوریکنز کے درمیان سیریز کھیلی جائیگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرکٹ کے فروغ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ہیوسٹن ہوریکنز کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کرکٹ سیریز کھیلی جائے گی، پہلا میچ 27 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، امریکی قونصل جنرل ولیم میکانولے کو ایونٹ کا ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ہوسٹن ہری کینز کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر خیام، ہوسٹن ہری کینز کے تنویر احمد اور امریکی قونصل جنرل ولیم میکا نولے نے شرکت کی۔

سیریز کے پہلے مرحلے میں ہوسٹن ہیری کینز کی ٹیم 27، 28 اور 29 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچز کھیلے گی، جوابی دورہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم امریکا کے تین شہروں میں ہوسٹن ہری کینز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

امریکی قونصل جنرل ولیم میکانولے کو ایونٹ کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے، تقریب سے خطاب میں ولیم میکانولے نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی  ایک طویل تاریخ ہے پاکستان آنے کے بعد وہ خود بھی کرکٹ کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ہیوسٹن ہری کینز کےدرمیان سیریز سےکرکٹ کے ساتھ پاک امریکا دوستی کو بھی فروغ ملے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید