لاہور میں ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران نے اپنا احتجاج کل تک کیلئے ملتوی کر دیا۔
کلب چوک میں احتجاج کے باعث دن بھر مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک درہم برہم رہی۔
لاہورمیں ایجوکیٹرز اپنی ملازمت کی مستقلی کیلئے گذشتہ 3 روز سے دھرنا دے کر احتجاج کر رہے تھے۔
کلب چوک میں جمع مطاہربن نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک رہی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ پانچویں بار احتجاج کر رہے ہیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
احتجاج کے باعث دن بھر مال روڈ، ڈیوس روڈ، سندر داس روڈ اور کینال روڈ پر ٹریفک درہم برہم رہی۔