پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چيئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آرہی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ رمیز راجہ کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، جتنے بھی کھلاڑی تھے ان کے معاہدوں میں توسیع کردی گئی ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تمام اداروں سے رابطہ ہوگیا ہے، تمام جلد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔
قبل ازیں نجم سیٹھی کی زيرِ صدارت پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان جونیئر لیگ بند کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنی برطرفی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس دن انہیں برطرف کیا گیا اس دن وہ آفس بھی نہ جا سکا، لوگوں نے پی سی بی پر ایسے حملہ کیا جیسے ایف آئی اے کا چھاپہ پڑا ہو۔