اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے گوادر فری ٹریڈ زون میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے متعدد بے مثال مراعات کا اعلان کیا ہے، مکمل ملکیت کی فراہمی، زون سے متعلقہ کاروبار کیلئے 23سال ٹیکس چھوٹ، 99سالہ لیز پر زمین دستیابی شامل،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل ملکیت کی فراہمی، زون سے متعلقہ کاروبار کے لیے 23سال کے لیے ٹیکس چھوٹ، 99سالہ لیز پر زمین اور پلاٹوں کی دستیابی اور سرمایہ کاروں کو سیلز ٹیکس سے استثنی شامل ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گوادر فری ٹریڈ زون میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے متعدد بے مثال مراعات کا اعلان کیا ہے۔ان مراعات میں زون کے بعض شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل ملکیت کی فراہمی، زون سے متعلقہ کاروبار کے لیے 23سال کے لیے ٹیکس چھوٹ، 99سالہ لیز پر زمین اور پلاٹوں کی دستیابی اور سرمایہ کاروں کو سیلز ٹیکس سے استثنی شامل ہے۔ پالیسی سازوں اور معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کی بے مثال مراعات مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بڑی تعداد میں راغب کریں گی۔