وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ اہل کراچی جھوٹے شخص عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں۔
مسلم لیگ (ن) کیماڑی کے جلسے سے ویڈیو لنک سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کا بخوبی احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد وزیراعظم سے پینے کے پانی کے منصوبے سے متعلق ملاقات کروں گا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ وزیر ریلوے کے سامنے کے پی ٹی کے ورکرز کے مسائل رکھوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام جھوٹے شخص عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں، جس کی 4 سالہ حکمرانی میں تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوا۔
امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل سب جھوٹ تھا۔