• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سلمان فرسٹ کلاس کرکٹ کے اپنے سنگ میل سے لاعلم نکلے

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر آغا سلمان فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے 100 وکٹیں پوری ہونے کے سنگ میل سے لاعلم نکلے۔ 

کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کے دوران آغا سلمان سے دلچسپ سوال کیا گیا۔ 

سوال کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی 100 وکٹیں مکمل ہوگئی ہیں تو اس بارے میں وہ کیا محسوس کر رہے ہیں؟ جس پر سلمان کا کہنا تھا کہ مجھے تو علم ہی نہیں تھا کہ میری 100 وکٹیں مکمل ہوگئی ہیں۔ 

سلمان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ کم سے کم اسکور پر نیوزی لینڈ کو محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں لگ رہا تھا کہ ہم نیوزی لینڈ کی وکٹیں لے پائیں گے، لیکن اچھی بولنگ کا کریڈٹ پاکستانی بولرز کو جاتا ہے۔ 

آغا سلمان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے یہ وکٹ مزید ٹرن ہوگی۔ چائے کے وقفے کے بعد گیند کافی ٹرن ہو رہی تھی۔

آغا سلمان نے کہا کہ میرا یہی پلان تھا کہ اچھی جگہ پر بولنگ کروں، میں زیادہ پچ کے بارے میں نہیں سوچتا۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید