لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سرِ شام دھند چھا گئی، دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹر ویز بند کردی گئیں، رواں سیزن میں پہلی بار دھند نے لاہور رنگ روڈ بھی بند کرادی ہے، کراچی سے لاہور آنے والی پروازوں کو اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔
لاہور اور گرد و نواح میں سرشام ہی دھند نے ڈیرے ڈال لیے صحافی کالونی، ہربنس پورہ، کینال روڈ، ایئرپورٹ اور دیگر علاقوں میں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔
دھند کےباعث لاہور آنے والی دو پروازوں کو اسلام آباد ڈائیورٹ کردیا گیا، رنگ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی کے مطابق رنگ روڈ اور موٹر ویز کا سارا لوڈ راوی پل پر شفٹ ہوگیا ہے، اس لیے بڑی گاڑیوں کو شہر میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک ملتان موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ تک اور ایم الیون سیالکوٹ موٹر وے کو سمبڑیال تک بند کر دیا گیا ہے۔