فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)عدالتی بیلف نے محبوس بنائے گئے شہری کو تھانہ سر گودھا روڈ سے بر آمد کر لیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق سلیم چوہان نے تفتیشی آفیسر کے خلاف مقدمہ درج اور اسے گرفتار کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ محمد طیب نے درخواست دی تھی کہ تھانہ سر گودھا روڈ پولیس نے اس کے والد شفقت حسین کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ۔ عدالتی بیلف نے چھاپہ مار کر مذکورہ شخص کو بر آمد کر لیا ۔