• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹیسٹ دوسرا روز، بھارتی میڈیا نسیم شاہ کا معترف کیوں؟

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بہترین بولنگ کے باعث بھارتی میڈیا بھی ان کا معترف دکھائی دے رہا ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز نسیم شاہ نے بہت ہی شانداز گیند کرا کر نیوزی لینڈ کے بیٹر اش سودھی کو بولڈ کیا۔

نسیم شاہ کی اس شاندار گیند کو پاکستان میں سب نے نوٹس کیا وہیں بھارت میں بھی اسے نوٹس کیا گیا۔

بھارتی ویب سائٹ نے نسیم شاہ کی تیز رفتار گیند کی ویڈیو اور خبر اپنے فرنٹ پیج پر لگائی۔

بھارتی ویب سائٹ نے نسیم شاہ کے لیے لکھا کہ انہوں نے اش سودھی کو آؤٹ کرنے کے لیے بہت ہی شاندار گیند کرائی۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 449 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے 3،3 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید