• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، تھانے میں غیرقانونی محبوس نوجوان بازیاب

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عدالتی بیلف انصر محمود نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر تھانے میں غیر قانونی طور پر محبوس بنائے ہوئے نوجوان کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے محبوس نوجوان کی تشدد زدہ حالت میں دیکھ کر 2اے ایس آئی ، بلال بٹ اور عبدالرزاق اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور ناصر کو میڈیکل کروانے کا سی پی او گوجرانوالہ کو حکم جاری کردیا پولیس اہلکاروں نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا تھا کہ ناصر تھانہ پیپلز کالونی اور سی آئی اے کو کسی مقدمہ میں مطلوب تھا اس لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے انکوائری کی جارہی تھی۔ 
تازہ ترین