• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے، فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں، یہ انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کوئی مؤقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتِ حال پر غور کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا، جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔

قومی خبریں سے مزید