• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: مہنگا دودھ فروخت کرنے پر 13 ڈیری فارمرز اور دکاندار گرفتار

کوئٹہ میں مہنگا دودھ فروخت کرنے پر 13 ڈیری فارمرز اور دکانداروں کو  گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 135روپے فی لیٹر جبکہ دہی کی قیمت 145 روپے مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں دودھ 150 سے 160روپے فی لیٹر اور دہی 180 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کسی صورتحال برداشت نہیں۔

قومی خبریں سے مزید