• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، زمیندار کےنجی چڑیا گھر میں شیر کے 4بچوں کی پیدائش،ایک گرمی سےہلاک

ملتان(صباح نیوز)ملتان میں نجی چڑیا گھر میں شیر کے چار بچوں کی پیدائش ہوئی ،جن میں ایک بچہ گرمی کی وجہ سے ہلاک ہو گیا جبکہ تین بچے صحت مند ہیں ۔ملتان کے مقامی زمیندار فضل عباس کے گھر شیرنی نے تین روز قبل چار بچوں کو جنم دیا لیکن ایک بچہ ملتان کی گرمی برداشت نہ کرسکا اور جنم لیتے ہی دم توڑ گیا۔اب باقی بچوں کے لئےپنجرے میں الگ سے ایئر کولر لگادیا گیاہے۔رانی نامی شیرنی اب تک 21بچے پیدا کرچکی ہے۔
تازہ ترین