عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو تادیبی کارروائی سے روکنے کا عبوری حکم جاری کردیا۔
جسٹس جواد حسن نے آئینی نکات کی تشریح کیلئے سوالات بھی وضع کر دیے۔
عدالت نے پہلا نکتہ پیش کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 218 کی روشنی میں ڈیکلیئریشن جاری کر سکتا ہے۔
دوسرے نکتے میں کہا کہ کیا لفظ ڈیکلیئریشن آرٹیکل 218 تھری اور 219 کے تحت کنڈکٹ اور آرگنائز میں آتا ہے۔
عدالت نے آخری نکتے میں پوچھا کہ کیا الیکشن کمیشن کا ڈیکلیئریشن جاری کرنے کا اختیار ایکٹ میں دیا گیا ہے، وکلا ان نکات پر عدالت کی آئندہ سماعت پر معاونت کریں۔
لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے الگ نوٹس جاری کر رہے ہیں۔
عبوری حکم میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن، دیگر فریقین کو 11 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر رہے ہیں۔