سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے گلگت ایئرپورٹ کو متبادل دنوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی اے اے کے نوٹم کے مطابق یہ اقدام گلگت ایئرپورٹ کے رن وے کی مکمل جانچ پڑتال کیلئے کیا گیا ہے۔
نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ 9 جنوری سے 17جنوری تک ایک دن کے وقفے سے فلائٹ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر رن وے کی جانچ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔