لاہور میں میو اسپتال کے فزیشن ڈاکٹر مسعود جیلانی کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میو اسپتال کے فزیشن ڈاکٹر مسعود جیلانی کو ڈیفنس میں قتل کیا گیا، ڈاکٹر مسعود جیلانی کی لاش گھر سے ملی ہے، سینے پر تیز دھار آلے کا گہرا نشان ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لے لی، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، مسعود جیلانی کے قریبی عزیز نے واردات کی اطلاع دی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ڈی آئی جی افضال احمد کوثر نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے۔