• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجم سیٹھی کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین بننا پی ایس ایل کیلئے خوش آئند قرار

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ذمہ داریاں سنبھالنے کو پی ایس ایل کے مستقبل کے لیے خوش آئند قرار دیا جبکہ پی سی بی اور فرنچائزز میں پاکستان ویمن لیگ کے لیے اتفاق ہو گیا۔

پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کی۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے نجم سیٹھی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ نجم سیٹھی کے دور میں پی ایس ایل ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوگی۔

فرنچائز نمائندگان نے سابق عہدیدران کے دور کی مشکلات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے شکایات کے انبار لگادیے۔

فرنچائز نمائندگان کا کہنا تھا کہ گزشتہ عہدیدران نے فرنچائزز کو ایسوسی ایشنز کی طرح چلایا، اجلاس میں فرنچائزز نے پی سی بی کو پاکستان ویمن لیگ کے حوالے سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

کوئٹہ میں پی ایس ایل کے میچ کے حوالے سے پی سی بی اور فرنچائزز میں بھی اتفاق ہوگیا جس کے لیے مقامی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے دوران ایک میچ کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

نائلہ بھٹی کو پی ایس ایل کمشنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، ملتان سلطان کے حیدر اظہر، اسلام آباد یونائیٹڈ کے علی نقوی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے نمائندگان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید