• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان حکمرانوں کے باعث آج ہچکیاں لے رہا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاکستان کی 3 بڑی جماعتوں کی قیادت کو پاکستان کےلیے دشمن کے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پورا ملک پریشان ہے، آٹا 150 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے حکمرانوں کے باعث آج ہچکیاں لے رہا ہے، مرغی کا گوشت بہت ہی مہنگا ہوچکا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت سوچ رہی ہے کہ ایئرپورٹس کو بھی گروی رکھ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کوئی گود لینے کو تیار نہیں، ہمارا وزیراعظم روز چین اور سعودی عرب کو فون کر رہا ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کےلیے دشمن کے ایٹم بم سے زیادہ شہباز شریف، عمران خان اور آصف زرداری خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں اور توشہ خانہ چوروں نے ملک کو تباہ کر دیا، لاہور جیسے شہر میں لوگ آٹے کے لئے قطاروں میں کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا ہے، اتوار سے جماعت اسلامی مہنگائی کےخلاف احتجاج شروع کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ سی پیک اور چین کے ساتھ دوستی کے خلاف نہیں، وہ تو صرف روزگار اور پانی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کریں۔

قومی خبریں سے مزید