• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نیشنل پولیس چیف کا تقرر کردیا

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنئی اور نیشنل پولیس چیف احمد رضا ردان
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنئی اور نیشنل پولیس چیف احمد رضا ردان

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ملک کے نئے نیشنل پولیس چیف کا تقرر کردیا۔

انہوں نے احمد رضا ردان کو ایران کا نیشنل پولیس چیف مقرر کیا ہے۔ قبل ازیں اس عہدے پر حسین اشتری تعینات تھے۔

واضح رہے کہ ایران کی بڑی ریاستی پالیسیز میں سپریم لیڈر کا فیصلہ حرفِ آخر ہوتا ہے، وہ ملک کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے محکمہ پولیس کو اپنی صلاحیتوں میں بہتری لانے اور مختلف سیکیورٹی شعبوں کے لیے خصوصی دستوں کی تربیت کا حکم دیا ہے۔

نئے پولیس چیف احمد رضا 2008 سے 2014 تک ڈپٹی پولیس چیف تھے، اس کے بعد انہوں نے سینٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی سربراہی کی۔

پولیس چیف احمد رضا پر امریکا نے 2010 میں پابندیاں لگائی تھیں۔ بعد ازاں یورپی یونین نے بھی ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں پابندیاں عائد کی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید