• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کی اپنے شہریوں کو چین کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

فرینکفرٹ ایئرپورٹ، فائل فوٹو
فرینکفرٹ ایئرپورٹ، فائل فوٹو

جرمنی نے اپنے شہریوں کو چین کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا کیسز میں اضافے پر نئی سفری ہدایات دی جارہی ہیں۔

جرمنی نے گزشتہ روز چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کی شرط بھی عائد کی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید