وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے عوام کو تسلی دی کہ حکومت پاکستانی بینکوں میں موجود عوام کے زرمبادلہ کو ہاتھ نہیں لگائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ملکی زرمبادلہ شمار کرتے ہوئے کمرشل بینکوں کے ذخائر شامل کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایسا بیان پہلی بار نہیں دیا، اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کا خطرہ ہے اور نہ ہی ہمیں گھبرانے کی ضرورت ہے۔