• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مقامی لوگوں نے ایک نایاب گدھ پکڑلیا


بھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر کانپور سے مقامی لوگوں نے ایک نایاب سفید گدھ پکڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں زیادہ تر گدھ کی نسلیں معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں 90 کی دہائی سے لے کر اب تک بھارت میں گدھوں کی آبادی میں 99 فیصد سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 

ایسی تشویشناک صورتحال میں کانپور کے علاقےکرنل گنج کے عیدگاہ قبرستان سے مقامی لوگوں نے ایک نایاب ہمالیائی گرفن گدھ پکڑا ہے۔

اس حوالے سے  ایک مقامی شخص نے میڈیا کو بتایا کہ اس علاقے میں یہ گدھ تقریباََ ایک ہفتے سے موجود ہے، ہم نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے پھر آخر کار، جب وہ نیچے آیا تو ہم نے اسے پکڑ لیا۔

اس نے بتایا کہ اس گدھ کو پکڑنے کے فوراََ بعد محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست اُترپردیش سے پکڑے گئے اس نایاب گدھ کی خبررساں ادارے کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں کچھ لوگوں کو اس گدھ کے پروں کو پکڑ کر کیمروں کے سامنے نمائش کے لیے پھیلا تے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس گدھ کے پروں کی لمبائی تقریباً پانچ فٹ بتائی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ نایاب پرندے کی ایک جھلک دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بہت بڑی تعداد میں جمع ہوئے مقامی لوگ بھی ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ معدومیت کے خطرے سے دوچار یہ ہمالیائی گرفن گدھ زیادہ تر سطح مرتفع تبت میں پایا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید