• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں غیر معمولی جسامت کا حامل کتا توجہ کا مرکز

بھارت میں ان دنوں غیر معمولی جسامت کا حامل کتا توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مہنگے کتے پالنے اور ان کی نسل بڑھانے کے شوقین بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایس ستیش نے قوی الجثہ 110 کلو گرام وزنی کتا پالا ہے۔

جب سے ستیش نے اسے انٹرنیٹ پر متعارف کروایا ہے تب سے ایک دھوم مچ گئی ہے۔ اس اس ڈیڑھ سالہ قوی الجثہ کتے کا نام کاڈا بومز ہیڈر ہے، یہ کاکیشائی شیفرڈ نسل سے تعلق رکھنے والا اپنی نسل کا سب سے بڑا کتا ہے اور اپنے مالک کو بہت زیادہ عزیز ہے۔ 

ستیش کے مطابق اس کی صرف ناک ہی ایک نارمل کاکیشائی شیفرڈ کتے کے پورے سر کے برابر ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ دراصل اس کی غیرمعمولی بڑی جسامت کی وجہ جینیاتی تخم ریزی (جینیٹک پول) ہے۔ 

حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات بڑے پیمانے پر زیر گردش تھیں کہ ستیش نے اسے 20 کروڑ بھارتی روپوں میں حیدرآباد کے ایک ڈاگ بریڈر سے خریدا ہے۔

تاہم ستیش نے نہ صرف اس کی تردید کی بلکہ اس کا کہنا تھا کہ اس کی بریڈنگ اس نے خود کی اور اس مقصد کے لیے اس نے روس سے اس کے اجداد کو امپورٹ کیا تھا جس کے بعد اس کی پیدائش ہوئی۔

ستیش کے مطابق اسے اس کی فروخت کے لیے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تاجر نے 20 کروڑ کی پیشکش کی تھی تاہم میں نے فروخت سے انکار کردیا۔

اس کا دعویٰ ہے کہ ریکارڈ کے مطابق یہ سب سے مہنگا کتا ہے، اس کی دیکھ بھال اور خوراک کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اس کے لیے کولنگ کا خصوصی بندوبست ہے اور یہ روزانہ تین کلو گوشت کھاتا ہے جبکہ اس کی دیکھ بھال کے لیے ایک شخص مقرر ہے۔

اس کے مطابق آئندہ ماہ میسور میں فلمی اداکار، پروڈیوسرز، گلوکار اور وزرا سمیت 5 ہزار لوگ اسے دیکھ سکیں گے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید