• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پنجاب اسمبلی میں دوبارہ طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی کے ساتھ وفاقی وزراء میں سے رانا ثناء اللّٰہ، سعد رفیق اور عطا تارڑ بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے اسمبلی میں بلایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید