• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ؛ ڈاکٹر آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں قینچی بھول گیا

Doctors Leave Scissors In Patient Stomach In Larkana
لاڑکانہ میں نجی اسپتال کا ڈاکٹر گردے کے آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں قینچی بھول گیا۔

70 سالہ مریضہ حلیمہ کے مطابق تین ماہ قبل وہ گردے کے علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہوئی تھی لیکن آپریشن کے بعد مسلسل وہ پیٹ اور کمر کی تکلیف میں مبتلا ہے ،جبکہ کھانے پینے میں بھی اسکو شدید دشواری کاسامنا ہے۔

پیٹ کے درد کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے ایکسرے کیا اور جس میں اسکے پیٹ میں قینچی دکھائی دی۔

مریضہ نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر دوبارہ آپریشن کرنے کے اس سے 50 ہزار طلب کررہا ہے۔

مریضہ نے وزیراعلیٰ اور محکمہ صحت کے اعلی ٰحکام سے اپیل کی ہے کہ آپریشن کے انتظامات اور غفلت برتنے والے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین