امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں، ایک کو تھانیدار اور دوسرے کو غلام نہیں بنایا جاسکتا۔
منصورہ لاہور میں افطار کی تقریب سےخطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغانستان میں افواج رکھ کر افغانیوں کے قتل عام کا فیصلہ کیا ہے، وہ بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے، مگر پاکستانی قوم غلامی قبول نہیں کرے گی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکا نے رویہ نہ بدلا تو خطہ جنگ کی طرف چل پڑے گا،ڈرون حملے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ، خارجہ پالیسی پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کرانی چاہیے ۔ان کاکہنا تھا کہ ٹی اوآرز پر حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے نہ ہونا افسوسناک ہے۔