الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن کے بینچ کی جانب سے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں کیس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہو گی۔