ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے انجکشن پیراسٹ (پیراسیٹامول) کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دیدیا ہے۔
ڈریپ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ انجکشن درد اور بخارکے لیے استعمال کیا جاتا ہے، پیرا سٹ 100 ایم ایل انجکشن بیج نمبر CJ170 غیر معیاری ہے۔
ڈریپ کے مطابق انجکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں۔
ڈریپ اعلامیے کے مطابق 20 نومبر 2022 کو تیار ہونے والے انجکشن کی مدت 20 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔
ڈریپ کے مطابق متعلقہ پیراسٹ انجکشن کے استعمال کو فوری روکنے کی ہدایت کردی ہے۔