• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے شواہد نہیں ملے

کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے الزام کی تحقیقات مکمل کرلی گئی۔

سیکریٹری صحت بلوچستان کے مطابق نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، انکوائری کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی۔

سیکرٹری صحت نے مزید کہا کہ انکوائری کے دوران اسپتال کے انتظامی مسائل سامنے آئے ہیں، مالی فوائد کے لیے اسپتال کے عملے کو تنگ کرنے کی شکایات ملیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی مسائل کے ذمے داروں کے تعین کےلیے کمیٹی کو مزید تحقیقات کی ہدایت کردی گئی۔

اس سے قبل ایک گمنام خط میں کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید